واشنگٹن میں واقع ترکی سفارت خانے کے قریب پولیس سے ہاتھاپائی کرنے پر 2 افراد گرفتار

جمعرات 15 جون 2017 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں واقع ترکی سفارت خانے کے قریب سکیورٹی فورسز سے ہاتھاپائی کرنے پر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن پولیس نے بتایا کہ معاملہ گزشتہ ماہ کا ہے جب ترکی کے صدر طیب اردگان یہاں آئے تھے اور اسی دوران ترک سفارت خانے کے باہر کچھ مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں 2 افراد ورجینیا کے سنان نرن اور نیو جرسی کے اکیوپ کلڈمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :