عالمی بینک نے افغانستان کے لیی520 ملین ڈالرکے منصوبے کی منظوری دے دی

بدھ 14 جون 2017 23:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) عالمی بینک نے افغانستان کے لیی520 ملین ڈالرکے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق اس رقم کا نصف حصہ بد امنی کی وجہ سے بے گھر شہریوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ غربت کے خاتمے کے لیے زیر عمل معاشی اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بینک نے بتایا کہ بین الاقوامی دستوں کے انخلاء کے بعد سے ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے افغانستان میں اقتصادی ترقی بہت سست روی کا شکار ہے۔ اس سے قبل یہ عالمی مالیاتی ادارہ جنوری میں افغانستان میں اقتصادی سرگرمیوں کی صورت حال کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہاربھی کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :