Live Updates

اسلام آباد،آصف علی زرداری ،شیخ رشید احمد‘ عمران خان اور دیگر سیاسی رہنمائوںکا قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد

بدھ 14 جون 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری ،شیخ رشید احمد‘ عمران خان اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو تحفہ دے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ‘ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر سیاسی راہنمائوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیت کر آئے گی اور قوم کو تحفہ دے گی۔ (عابد شاہ)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات