اسلام آباد:شریف خاندان کے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ مشرف کید ور میں زیرو پر آ گئے تھے، اعتزاز احسن

حکمران سپریم کورٹ کو متنازع بنا کر وقت لینا چاہتے ہیں انہوں نی1997ء میں سجاد علی شاہ سی7دن کا وقت لیا اور پھر7دن میں کایا ہی پلٹ دی پھر کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ دنیا کے امیر ترین لوگ بن گئے،پیپلز پارٹی کے رہنما کا نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اظہار خیال

بدھ 14 جون 2017 22:56

اسلام آباد:شریف خاندان کے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ مشرف کید ور میں زیرو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ مشرف کید ور میں زیرو پر آ گئے تھے پھر کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ دنیا کے امیر ترین لوگ بن گئے۔ ان کا کام جرم کر کے شور شرابا کرنا ہے۔ جائیدادیں ان کی ہیں تو ثبوت بھی ان ہی کو دینا ہے۔

حقیقت میں ان کے پاس ثبوت نہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کا ماضی شور شرابے اور واویلے کا ہے ان کا یہ وطیرہ ہے کہ جرم بھی کرو تو ایسا شور مچاؤ کہ پتہ چلے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ حکمران سپریم کورٹ کو متنازع بنا کر وقت لینا چاہتے ہیں انہوں نی1997ء میں سجاد علی شاہ سی7دن کا وقت لیا اور پھر7دن میں کایا ہی پلٹ دی۔

(جاری ہے)

یہ ججز اور جرنیلوں سے کام لیتے ہیں پھر انہیں سینیٹر بناتے ہیں۔ انہوں نے جیش افضل لون کو سینیٹر بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے افراد خود کہتے ہیں کہ مشرف کے دور میں زیرو پر آ گئے تھے پھر ان کے پاس کونسی جادو کی چھڑی ہے کہ چند سالوں میں دنیا کے امیر ترین افراد بن گئے۔ ان کے پاس ٹیکس چوری اور کرپشن کا پیسہ ہے ۔ پاکستان میں ان کی لاتعداد جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ساری عمارت جھوٹ پر کھڑی ہے۔ قطری شہزادے کے بیان دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے قطری خط کے علاوہ کوئی کاغذ پیش نہیں کیا اور حقیقت میں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن امریکہ کی وزیر خارجہ تھیں ان کی بھی انکوائری ہوتی تھی۔ شریف خاندان کی جائیداد ہے تو ثبو ت بھی ان ہی کو دینا ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جائیداد ان کی ہو اور کاغذات کوئی اور سنبھال کر رکھے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملہ کیا یہ اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے ان کی ٹیپش بھی چلی ہیں جس میں آصف زرداری اور بے نظیر کو سزا دینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رحمن ملک رپورٹ سے بچنا حکومت کے لئے مشکل ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ نیوز لیکس میں مریم نواز بنیادی کردار تھیں انہیں بچانے کے لئے دوسرے لوگوں کی قربانیاں دی گئیں۔(علی )