سینیٹر صالح شاہ جنوبی وزیرستان کے سرکردہ مشران،مالکان اور جید علمائ کی سوانح عمری پر کتاب لکھیں گے

بدھ 14 جون 2017 22:56

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سینٹر صالح شاہ نے کتاب لکھنیکا ارادہ ظاہر کیا ہے جو جنوبی وزیرستان کے سرکردہ مشیران،مالکان اور جید علماء کی سوانح عمری پر مشتمل ہوگی.

(جاری ہے)

انہوں نے جنوبی وزیرستان کہ محسود،وزیر،برکی،دوتانی اور سلیمان قبائل سے کہا ہے کہ وہ 1960سے لیکر 2017 تک اپنے سرکردہ مشیران، مالکان اور جید علمائ کی تصویریں ،ان کی تاریخ پیدائش ،تاریخ وفات اور ان کا مختصر کردار ارسال کریں.انہوں نیکہا کہ اس کتاب کا مقصد اپنے سرکردہ مشران ،مالکان اور جید علمائ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ اپنی تاریخ کو تازہ کرنا ہی. قبائل اپنے مشیران مالکان اور علمائ کی سوانح عمری کی تفصیلات [email protected] پر ای میل کریں.

متعلقہ عنوان :