کراچی: سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار

بدھ 14 جون 2017 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) کراچی کی سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے ہیں، جیل حکام نے غفلت برتنے پر 12 اہلکاروں ، جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیاہے۔ قیدیوں کی شناخت شیخ محمد ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی گزشتہ رات جیل سے فرار ہوگئے، سریاکاٹ کرنیو کاورٹ بلڈنگ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی شناخت شیخ محمدممتازعرف فرعون اورمحمد احمدعرف منا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دونوں قیدی گزشتہ رات جیل توڑ کر فرار ہوئے تاہم قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔کالعدم تنظیم کے کارندوں کے فرار ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں اور جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوبھی معطل کردیا گیا ہے، آئی جی جیل نصرت منگن کے مطابق غفلت کے مرتکب12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائیگا، جس کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :