جیل پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی معطلی تک ہی معاملہ ختم نہیں ہوگا، وزیر قانون وجیل خانہ جات

جیل کے سیکیورٹی پوائنٹس کا خود دورہ کرونگا۔کالعدم تنظیم کے قیدیوں کو جیل میں نئی حکمت عملی کے تحت سخت سیکیورٹی میں رکھا جائے گا

بدھ 14 جون 2017 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) وزیر قانون وجیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے سینٹرل جیل کراچی سے دو قیدیوں کے فرار ہونے کا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ جیل پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی معطلی تک ہی معاملہ ختم نہیں ہوگا۔آئی جی جیل سے جیل کی سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے سیکیورٹی پوائنٹس کا خود دورہ کرونگا۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیم کے قیدیوں کو جیل میں نئی حکمت عملی کے تحت سخت سیکیورٹی میں رکھا جائے گا۔ وزیر قانون و جیل خانہ جات نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ سے بھی دونوں ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے مشاورت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی غفلت پورے ڈیپارٹمنٹ کے لئے باعث شرمندگی ہے۔12اہلکاروں کو معطل کردیاگیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بھی معطل کردیاگیا ہے ۔ وزیر قانون نے معطل افسران اور اہلکاروں کی خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ عنوان :