وزارت مذہبی امور کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس

نئی انرولڈ حج کمپنیوں میں حج کوٹے کی تقسیم پراتفاق رائے نہ ہوسکااگلے ہفتے دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا

بدھ 14 جون 2017 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) وزارت مذہبی امور کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں نئی انرولڈ حج کمپنیوں میں حج کوٹے کی تقسیم پراتفاق رائے نہ ہوسکااگلے ہفتے دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزارت مذہبی امور میں نئی انرولڈحج کمپنیوں کو کوٹے کی فراہمی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چیرمینوں سمیت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ،وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات سمیت وزار ت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلا س میں سپریم کورٹ کی جانب سے نئی انرولڈ حج کمپنیوں کو حج کوٹے کی فراہمی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی انرولڈ کمپنیوں کو پرائیویٹ حج کوٹے سے حصہ دینے کے بارے میں مختلف تجاویز پیش کی گئی ذرائع کے مطابق ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ تمام نئی انرولڈ حج کمپنیوں کو 50افراد کا کوٹہ دیا جائے اور کوٹہ دینے سے قبل تمام حج کمپنیوں سے حج پیکیج بھی لیا جائے ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی اور پرانی پرائیویٹ حج کمپنیوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی تجویز پیش کی گئی تاہم اجلاس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پرانی حج کمپنیوں کی جانب سے حج پیکیج فراہم نہ کئے جانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور اس سلسلے میں بھی وزارت کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :