سینٹرل جیل میں منشیات کیس میں سزا کاٹنے والا قیدی وفات پا گیا

بدھ 14 جون 2017 22:07

سکھر۔14جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) سینٹرل جیل سکھر منشیات کیس میں سز ا کاٹنے والا ایک قیدی دل کادورہ پڑنے سے وفات پا گیا، خیبر پختونخوا ہ بنوں سے تعلق رکھنے والا 2013سے قید کاٹنے والے قیدی عظمت اللہ خان کوکندھکوٹ پولیس نے 2013میںمنشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور جیل میں تھا، کندھکوٹ کی مقامی عدالت کی جانب سے 3دسمبر2015دکو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

عظمت اللہ خان گزشہ روز دل کا دورہ پڑا، فوتی کی میت کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :