خیرپور میںدو روڈ حادثات میںچھ افراد زخمی ہو گئے

بدھ 14 جون 2017 22:07

سکھر۔14جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) خیرپور میں دو روڈ حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کیمطابق لقمان اوور ہیڈ برج کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو موٹرسائیکل سوار گوٹھ راہوجا کے رہائشی سعید انصاری اور عمران علی زخمی ہو گئے، جبکہ گوٹھ منگھواری کے قریب احمد پور لنک روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکرکے نتیجہ میں غلام شبیر شیخ، خلیل احمد، نوید احمد پھلپھوٹو اور غلام مرتضی پھلپھوٹو شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاقہ لوگوں نے فوری طور پر سول ہسپتال خیرپور کے ایمر جنسی وارڈ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :