Live Updates

عمران خان کا قدم ایسا ہے کہ گھاس پر بھی رکھیں تو جل جاتی ہے ، ان کی فہرست قومی جرائم کی ہے، نوازشریف 1985 سے لیکر اب تک پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اپنے دور حکومت میں سڑکوں اور ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ، اوورسیز پاکستانی جب وطن واپس لوٹتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے، نوازشریف کے دور میں چین کے تعاون سے جے ایف تھنڈر طیارے بنائے گئے ، قائداعظم کے ادھورے مشن کو نوازشریف پورا کر رہے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا افطارڈنر تقریب سے خطاب

بدھ 14 جون 2017 21:51

عمران خان کا قدم ایسا ہے کہ گھاس پر بھی رکھیں تو جل جاتی ہے ، ان کی فہرست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کا قدم ایسا ہے کہ گھاس پر بھی رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے ، عمران خان کی فہرست قومی جرائم کی ہے، ان کی فہرست قومی جرائم کی ہے ، کامیابیوں کی نہیں ، عمران خان مقابلہ کرنا ہے تو سامنے آئو ، سازشی سیاست مت کرو نوازشریف 1985 سے لیکر اب تک پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں،انہوں نے اپنے دور حکومت میں سڑکوں اور اسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے ، اوورسیز پاکستانی جب وطن واپس لوٹتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے ۔

بدھ کو افطارڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں چین کے تعاون سے جے ایف تھنڈر طیارے بنائے گئے ، چین نے سی پیک کے لئے نوازشریف کا انتظار کیا کیونکہ بیرونی دنیا ان کو ایماندار لیڈر مانتی ہے ، نوازشریف نے کراچی کی روشنیاں واپس لوٹائیں ، قائداعظم کے ادھورے مشن کو وزیراعظم پورا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، نوازشریف 1985سے لیکر اب تک پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنے دور حکومت میںسڑکوں اور اسپتالوں کا جال بچھایا ہے ،اوورسیز پاکستانی جب وطن واپس لوٹتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، وزیراعظم نے پاکستان کی دن رات خدمت کی ، خوشحالی کے منصوبے شروع کئے ، رمضان المبارک میں تو شیطان بھی بند کردیا جاتا ہے لیکن ہمارے او پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ، وزیراعظم نے بھارت کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کئے ۔

آصف کرمانی نے کہا کہ نوازشریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ہیں ،انہوں نے بلوچستان میں امن بحال کیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے خطے میں نئے ریکارٖڈ قائم کئے ، وزیراعظم نوازشریف جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قدم ایسا ہے کہ گھاس پر بھی رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے ، عمران خان کی فہرست قومی جرائم کی ہے ، کامیابیوں کی نہیں ، عمران خان مقابلہ کرنا ہے تو سامنے آئو ، سازشی سیاست مت کرو، عمران خان نے دھرنے دیکر چار ماہ چینی صدر کا دورہ روکا ، وہ عدلیہ کے معزز ججوں کے بارے میں نازیبا گفتگو کرتے رہے ۔

آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان آپ اشتہاری اور عدالتوں کے بھگوڑے ہیں ، آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ آپ کے ہاتھ میں لکیر ہی نہیں ہے ۔ (ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات