قائمقام صدر میاں رضاربانی کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی اور فائنل میں پہنچے پر ٹیم اور پوری قوم کو مبارک باد

بدھ 14 جون 2017 21:51

قائمقام صدر میاں رضاربانی کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) قائمقام صدر میاں رضاربانی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی میں شاندار کامیابی اور فائنل میں پہنچے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر نے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی سخت محنت اور نمایاں کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ کیونکہ سیمی فائنل میں کامیابی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیکھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو ئے ہیں۔ پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :