بلوچستان نرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہمارے مطالبات کے حق میں ازخود نوٹس لیکر کارروائی کریں،گلفام کاکڑ

بدھ 14 جون 2017 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) بلوچستان نرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات کے حق میں ازخود نوٹس لیکر کارروائی کی جائے،احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے گلفام کاکڑ،امیلہ ولیم نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے سلسلے میں چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم نے نرسز کو ہیلتھ پروفیشنل نہیں دیا جارہا ہے 2011سے ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ہم انصاف مانگنے آپ کے دروازے پر آئی ہے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حکومت کو بار بار مطالبات پیش کیے لیکن حکومت ہمارے مطالبات حل کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمیں الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن نہیں دی جاتی غیر قانونی تمام ٹرانسفر کو منسوخ نہیں کرتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔