پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان غالب رہا ،ْکے ایس ای 100 انڈیکس 462 پوائنٹس گر گیا

بدھ 14 جون 2017 21:36

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک مرتبہ پھر مندی کا رجحان غالب رہا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 462 پوائنٹس گر گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس اعشاریہ 96 فی صد تک گرگیا جس کے بعد دن کا اختتام 47 ہزار 607 پوائنٹس پر ہوا۔تجاری سرگرمیوں کے ابتدائی 15 منٹ میں 48 ہزار 602 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم یہ رجحان برقرار نہیں رہا اور مندی کا سلسلہ شروع ہوا اور دن کے اختتامی لمحات میں 47 ہزار 485 پوائنٹس کو چھو گیا۔

(جاری ہے)

تجارتی سرگرمیوں میں سیمنٹ کی صنعت نمایاں رہی جہاں 7 کروڑ 10 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ بینکنگ اور انجینئرنگ سیکٹربالترتیب 4 کروڑ 10 لاکھ اور 3 کروڑ 50 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طورپر 8 ارب 20 کروڑ مالیت کے 7 کروڑ 50 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔373 کمپنیوں میں سے 80 کو منافع جبکہ 269 کمپنیوں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور 23 کمپنیوں پر کوئی فرق نہیں پڑا۔پاور سیمنٹ 5 کروڑ 95 لاکھ، بینک آف پنجاب ایک کروڑ 96 لاکھ، دوست اسٹیل لمیٹڈ ایک کروڑ 76 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ 36 لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 76 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :