پاکستان ریلویز شاہدرہ سے رائے ونڈ تک پٹڑی کے دونوں اطراف میں گرین کوریڈور بنائے گا

بدھ 14 جون 2017 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) پاکستان ریلویز حکومتِ پنجاب کے تعاون سے شاہدرہ سے رائے ونڈ تک 40 کلومیٹر طویل پٹڑی کے دونوں اطراف میں گرین بیلٹ بناتے ہوئے اپنے شہریوں کو پلے ایریاز، جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، جم، سائیکلنگ ٹریک اور بیٹھنے کی خوبصورت جگہوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرین کوریڈور جدت اور سادگی کا بہترین کمبینیشن ہوں گے۔

پلے ایریاز میں بچوں کے لئے جھولے اور سلائیڈز بہترین معیار کے بنائے جائیں گے۔ یہ پلے ایریاز 33 مختلف مقامات پر بنائے جائیں گے اور یہ گرین بیلٹ شاہدرہ سے رائے ونڈ اور رائے ونڈ سے شاہدرہ تک مجموعی طور 80 کلومیٹر طویل ہوگی۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پراجیکٹ ہوگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد ایسے منصوبے دوسرے بڑے شہروں میں بھی بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :