ڈی سی و ڈی پی او وہاڑی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، نیلامی کے عمل کا جا ئز ہ لیا

بدھ 14 جون 2017 21:12

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف کی ہدایت پر ڈی سی اور ڈی پی او کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، سبزیوں اور فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جا ئز ہ لیا ، اس موقع پر اے سی آصف شاہ اور چیف سکیورٹی آفیسر رانا ثاقب نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ما ہ رمضان المبارک میں روزہ داروں اور شہریوں کو اشیاء خورونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہے ، انہوں نے منڈی کے دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا اور آڑھتی تاجروں سے مسائل دریافت کیے اور فوری حل کی یقین دہا نی کرائی۔