وہاڑی، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری،138 افراد گرفتار

بدھ 14 جون 2017 21:12

وہاڑی، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری،138 افراد گرفتار
وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) وہاڑی پولیس کا اسلحہ ، منشیات فروشوں اوراشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،138 افراد گرفتار، تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ وہاڑی پولیس کا منشیات فروشوں اور اشتہاریو ں کیخلاف آپریشن جاری ہے، تازہ ترین کارروائی میں 138 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جس میں 57منشیات فروش ، 7ناجائز اسلحہ رکھنے والے جبکہ 74اشتہاری مجرم شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 16435 گرام چرس ، 10 ہزارلٹر شراب معہ لاہن ، 6چالو بھٹیاں ، 130گرام ہیروئن ، 2450گرام بھنگ ، 4عددپسٹل ، 2بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملزمان عید پر شراب اور چرس فروخت کرنا چاہتے تھے جنہیں بروقت کریک ڈائون کے ذریعے اس ناجائز کام سے روک لیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے ملزمان کیخلاف 12مقدمات جبکہ احترام رمضان آرڈینینس کی خلا ف ورزی پر 4 مقدمات درج کیے گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :