ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کے ایم ایس کیلئے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کا اعلان

بدھ 14 جون 2017 21:12

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد کیلئے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ، ایوارڈ پیر کے روز تقسیم کیا جائے گا، یہ ایوارڈ انہیں ہسپتال میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی ، انتظامی معاملات پر دسترس اورہیپاٹائٹس کی تشخیص میں نمایاں کارکردگی کے صلے میں دیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سب سٹاف اور ڈاکٹرز کی ٹیم ورک کی بنا پر ممکن ہوا ہے جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گرمانی کرتے رہے جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے بھی شانہ بشانہ انتھک محنت کر کے ڈی ایچ کیو کا ایوارڈ ممکن بنایا ہے، انہوں نے کہاکہ پی سی آر کیلئے لوگ پہلے بڑے ہسپتالوں کی طرف رخ کرتے تھے لیکن ہم نے یہاں پی سی آر نصب کر دیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور ایم این اے تہمینہ دولتانہ چند روز تک کریں گی۔