احتساب عدالت نے 17 ارب روپے کے جے جے ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی

ڈاکٹر عاصم حسین کو حاضری سے ا ستشنی قرار

بدھ 14 جون 2017 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) احتساب عدالت نے 17 ارب روپے کے جے جے ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کراچی صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو حاضری سے ا ستشنی قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

ریفرنس کی بدھ کو سماعت کے موقع پر شریک ملزمان شعیب وارثی ، ظہیر صدیقی وغیرہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم ڈاکٹر عاصم حسین کے بارے میں ان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عاصم حسین کی طبعیت ناساز ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔ حاضری سے استشنی قرار دیا جائے جس کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے استشنی قرار دیدیا واضح رہے کہ ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کا دوسرا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے

متعلقہ عنوان :