بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء کیلئے نادرا کے ساتھ معاہدے پر غور کر رہے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ
بدھ 14 جون 2017 20:36
(جاری ہے)
سدرہ علی اور دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے تحت تمام رجسٹرڈ کارکنوں کی نادرا سے بینظیر مزدور کارڈ کی فراہمی کے لئے ایک معاہدے پر غور کررہے ہیں جس کے تحت تمام صنعتی کارکنوں کو مربوط نظام کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے لئے شفافیت اور موثرطور پر خدمات فراہم کرسکیں گے ۔نادرا کی جانب سے بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے تمام ڈیٹا بیس رجسٹریشن اور طبی سہولیات کے ساتھ دیگر سہولیات کو بھی یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی جو نادرا کی سفارشات پر تبادلہ خیال کرکے حتمی طور پر عملی شکل میں صنعتی کارکنوں کو کارڈ فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ادارے قائم کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے ان کی غربت میں کمی کرنے اور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے فلاحی منصوبے اور پروگرام ترتیب دیئے ہیں ۔بینظیر مزدور کارڈ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے انہیں تمام سہولیات اور خدمات میسر ہوسکیں گی ۔ڈائریکٹر جنرل نادرا کرنل محمد احمد خٹک اور ان کی ٹیم قیصر اقبال اور خالد ولید نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بینظیر مزدور کارڈ کے بنیادی جز ،طریقہ کار اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی ۔رجسٹریشن ، پروفائلنگ ،کیٹیگری وایز۔ویری فیکشن اور آجر اور اجیر ے درمیان شفافیت کو یقینی بنانے کے بارے میں اقدامات سے آگاہی دی اس موقع پر دو کارڈ نمونے کے طور پر منظوری کے لئے پیش کئے گئے جس پر بہت جلد پیش رفت کی جائے گی انہوں نے نادرا کی طرف سے مختلف خدمات کے بارے میں آگاہی دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.