درگئی میں افطاری کے وقت شاپنگ سنٹرسے 3لاکھ روپے نقد چوری

بدھ 14 جون 2017 20:52

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء)درگئی میں افطاری کے وقت چوروں نے شاپنگ سنٹرسے 3لاکھ روپے نقد چوری کر لئے ۔نامعلوم چوروں نے دکان کا تالہ توڑ کرکمیٹی کے نقدی ساتھ لے گئے ۔ تھانہ درگئی میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے تاہم تا حال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے متاثرہ دکاندار کو ہر ممکنہ تعاون اور ملزمان کے گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرادی ۔

تفصیلات کے مطابق :۔ گذشتہ شام افطاری کے وقت درگئی بازار کوٹ آڈہ میں نامعلوم چوروں نے زاہد علی شاپنگ سنٹر کا تالہ توڑ کر دکان میں پڑے کمیٹی کے 3لاکھ روپے نقد چوری کر لئے ہیں جس کے خلاف تھانہ درگئی میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے تاہم تا حال ملزمانوں کا کھوج نہیں لگایا جاسکا ۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ مذکورہ شاپنگ سنٹر پہنچ گئے اور متاثرہ دکاندار سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ۔

شاپنگ سنٹر کے مالک زاہد علی نے بتایا کہ درگئی بازار میں دکانوں کے لوٹنے کے واردات معمول بن چکا ہے اور اب تک کئی دکانیں لوٹے گئے ہیں جبکہ ہم نے بروقت انتظامیہ اور ٹریڈ یونین کے عہدیداروںکیساتھ بھی رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچہ کے علاوہ کسی نے ہمارا حال تک نہیں پوچھا۔ ضلعی ناظم نے متعلقہ تھانہ کو اصل ملزمان فوری طور پر گرفتار اور چوری کی ہوئی رقم برآمدکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔