ٹل پولیس کی کارروائی،5نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کوقبضے میں لیکر5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بدھ 14 جون 2017 20:52

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) تھانہ ٹل پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران5نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کوقبضے میں لیکر5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔․قبضے میں لی گئی گاڑیوں میں 2فلائینگ کوچ3عددموٹرکارشامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرتھانہ ٹل پولیس نیSHOمحب اللہ کی قیادت میں کرم ایجنسی صدہ سے آنے والی5نان کسٹم گاڑیوں کوقبضے میں لیکرنان کسٹم پیڈگاڑیوں کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ھوئی5ملزمان کوگرفتارکرلیاجبکہ قبضے میں لی گئی نان کسٹم گاڑیوں میں3موٹرکار2فلائنگ کوچ شامل ہیں۔

جن کومختلف مقامات پرناکہ بندیوں کے دوران قبضے میں لیاگیاھے۔تھانہ ٹل پولیس نے قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈگاڑیوں کوقانونی چارا جوئی کے بعدکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :