سندھ کے صنعتی کارکنوں کی شفاف طریقے سے رجسٹریشن کے لئے بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء کے لئے نادرہ کے ساتھ معاہدے پر غور کررہے ہیں، ناصر شاہ

پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،بینظیر مزدور کارڈ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، وزیر اطلاعات ومحنت سندھ

بدھ 14 جون 2017 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) سندھ کے صنعتی کارکنوں کی شفاف طریقے سے رجسٹریشن اور سہولیات بہم پہنچانے کے لئے بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء کے لئے نادرا کے ساتھ معاہدے پر غور کررہے ہیں ۔یہ بات صوبائی وزیر محنت ،ٹرانسپورٹ واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں نادرا کے ایک وفد جس کی قیادت ڈئریکٹر جنرل نادرا لیفٹینٹ کرنل محمد احمد خٹک کررہے تھے سے ملاقات کے دوران ایک تفصیلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں کمشنر سوشل سیکورٹی فاروق لغاری ۔وائس کمشنر شاہد عبدالسلام ۔ڈاکٹر ممتاز علی شیخ ۔ڈاکٹر ممتاز علی شیخ ،ڈائرکٹر میڈیکل راجہ الطاف ۔اسسٹنٹ کمشنر لیبر مائنز تسنیم سعید اور سید حامدکے علاوہ نادرا سندہ کے خالد ولید ،قیصر اقبال ۔

(جاری ہے)

سدرہ علی اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے تحت تمام رجسٹرڈ کارکنوں کی نادرا سے بینظیر مزدور کارڈ کی فراہمی کے لئے ایک معاہدے پر غور کررہے ہیں جس کے تحت تمام صنعتی کارکنوں کو مربوط نظام کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے لئے شفافیت اور موثرطور پر خدمات فراہم کرسکیں گے ۔

نادرا کی جانب سے بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے تمام ڈیٹا بیس رجسٹریشن اور طبی سہولیات کے ساتھ دیگر سہولیات کو بھی یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی جو نادرا کی سفارشات پر تبادلہ خیال کرکے حتمی طور پر عملی شکل میں صنعتی کارکنوں کو کارڈ فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ادارے قائم کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے ان کی غربت میں کمی کرنے اور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے فلاحی منصوبے اور پروگرام ترتیب دیئے ہیں ۔

بینظیر مزدور کارڈ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے انہیں تمام سہولیات اور خدمات میسر ہوسکیں گی ۔ڈائریکٹر جنرل نادرا کرنل محمد احمد خٹک اور ان کی ٹیم قیصر اقبال اور خالد ولید نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بینظیر مزدور کارڈ کے بنیادی جز ،طریقہ کار اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی ۔رجسٹریشن ، پروفائلنگ ،کیٹیگری وایز۔ویری فیکشن اور آجر اور اجیر ے درمیان شفافیت کو یقینی بنانے کے بارے میں اقدامات سے آگاہی دی اس موقع پر دو کارڈ نمونے کے طور پر منظوری کے لئے پیش کئے گئے جس پر بہت جلد پیش رفت کی جائے گی انہوں نے نادرا کی طرف سے مختلف خدمات کے بارے میں آگاہی دی ۔

متعلقہ عنوان :