پتوکی، پولیس نے چو نیاں شو گر ملز کے مالک کو کسانو ں کے مقد مہ میں گر فتار کر لیا

بدھ 14 جون 2017 19:25

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) گزشتہ روز ایس ایچ او طاہر خاں نے چو نیاں شو گر ملز کے مالک کو کسانو ں کے مقد مہ میں گر فتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور کسانو ں نے جانے کے بعد اس مالک کو حوالات سے نکال کر تھانے سے فرار کروا دیا جس پر ڈی پی او قصور علی ناصر ر ضوی اور ڈی ایس پی نصر اللہ نیازی نے جب حوالات چیک کی تو ملز مالک نہ تھا جب کہ طاہر خاں نے بہانے بازی شروع کر دی جس پر ڈی پی او علی ناصر کے حکم پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او حاجی اکرم نے اپنی مد عیت میں مقد مہ درج کر کے اسی حوالات میں طاہر خاں کو بند کر دیا جب اس مقد مہ میں گر فتار ڈال کر پو لیس نے طاہر خاں کو عدالت کے سامنے پیش کیا تو عدالت نے طاہر خاں کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہو ئے اس کو دو بارہ پو لیس کے حوالے کر دیا دو سری طر ف کسانو ں نے احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ طاہر خاں ایس ایچ او نے بھاری رشوت لیکر ملز مالک کو چھو ڑا ہے جب کہ طاہر خاں کے مطابق افطاری کے لئے ملز مالک کو جب حوالات سے نکالا گیا تو و ہ خودی جھانسہ دیکر فرار ہو ا ہے پو لیس کے مطابق فرار ملزمالک کو بھی جلد گر فتار کر لیا جائیگا اس کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او علی ناصر ر ضوی کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہو ں نے حاضر ڈیو ٹی تھا نہ صدر کے ایس ایچ او طاہر خاں کو بچانے کی بجائے اسکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے مقد مہ درج کرو ایا ۔

متعلقہ عنوان :