پتوکی ، جوقومیں اپنی ثقافت کو فرامو ش کر دیتی ہیں تباہی کے رستے پر چل پڑ تی ہیں،حاجی بشیر احمد سحر

بدھ 14 جون 2017 19:25

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی صدرحاجی بشیر احمد سحر نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فرامو ش کر دیتی ہیں یہ تباہی کے رستے پر چل پڑ تی ہیں تحصیل پتو کی میں ادبی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، اس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیںیہ تحصیل ہمیشہ علم و ادب، ثقافت اور تحقیقی حوالوں سے معروف رہا ہے، علمی، ادبی اور ثقافتی تقریبات معلومات میں اضافے کا سبب بنتی ہیں، ہمیں نوجوانوں اور بچوں کو بھی اس جانب راغب کرنا چاہیے، بزم کی کوششیں قابل تعریف ہیں، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گاان خیالات کا اظہار انہو ں نے تقر یب سے خطاب میں کیا اس موقع پر شہزادہ اظہر شاہ ،نو ید علی شیخ ،ند یم اکرم ،صدر پر یس کلب عمران چو دھری ،حافظ محمود اور دیگر بھی مو جو د تھے حاجی بشیر احمد سحر نے مز ید کہا کہ ہماری ثقافت اسلام پر مبنی ہے اور بے حیا ئی سے رو کتی ہے مگر نوجوان نسل مغربی تہذ یب کی جانب زیادہ مائل ہو رہی ہے جو کہ انہیں تباہی کی طر ف لے کر جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بچو ں میں اسلامی تعلیمات کو عام کر کے انہیں رستہ فراہم کر تے ہو ئے روشنی دیں آخر میں شرکاء کیلیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا

متعلقہ عنوان :