کینٹ ڈویژن پیسکو کے قاتل ،کرپٹ اور نااہل ایکسین ندیم آفریدی کو 19جون تک تبدیل کیا جائے،حاجی محمد اقبال

بدھ 14 جون 2017 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) کینٹ ڈویژن پیسکو پشاور کے قاتل ،کرپٹ اور نااہل ایکسین ندیم آفریدی کو 19جون تک تبدیل کیا جائے۔بصورت دیگر 20جون کو کینٹ ڈویژن سمیت پشاور سرکل کی سطح پر احتجاجی مظاہرہ و مکمل ہڑتال کی جائے گی۔یہ اعلان آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے کینٹ ڈویژن پیسکو میں محنت کشوں کی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ ایکسین کینٹ ادارہ پیسکو کے مفادات کی برعکس مزدور کش پالیسی پر عمل پیراہوکر ادارے کے پرامن صنعتی ماحول کو تبا ہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔لیکن پیسکو کے غیور محنت کش کسی بھی قیمت پر ایسا نہیں ہونے دینگے۔مظاہرین سے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال ،زونل چیئرمین طارق خان اور ڈویژنل چیئرمین بدیع الزمان نے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور پیسکو انتظامیہ پر زور دیا کہ فوری طورپر کینٹ ڈویژن کے کرپٹ اور نا اہل ایکسین کو تبدیل کیا جائے۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر 20جون کو پشاور سرکل میں مکمل ہڑتال واحتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا۔جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ایکسین کینٹ کی غفلت ،لاپرواہی اور نا اہلی کی وجہ سے گذشتہ ماہ کینٹ سب ڈویژن پیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین محمد عارف پشاور کینٹ میں دوران کام بجلی کی المناک حادثے کا شکار ہوکر شہید ہوچکے ہیں۔لہٰذا محمد عارف کی حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔تاکہ پیسکو کے محنت کشوں کو حادثات بجلی سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :