پشاور، ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے یوم سیاہ منایا ،ایچ ایم سی میں دوسرے روز بھی کشیدگی جاری رہی

پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں پرلاٹھی چارج ،4ڈاکٹر زخمی ہو گئے،9 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 14 جون 2017 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے بدھ کے روز یوم سیاہ منایا ۔ جبکہ ایچ ایم سی میں دوسرے روز بھی کشیدگی جاری رہی، بدھ کے روز پولیس کی جانب سے او پی ڈی زبردستی بند کرنے پرڈاکٹروں پرلاٹھی چارج کیا جس سے چارڈاکٹر زخمی ہو گئے اورنو ڈاکٹروں کو گرفتارکیا جبکہ ڈاکٹروں کی تمام تنظیموں نے ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر آج ایل آر ایچ میںجنرل باڈی اجلاس طلب کیا ہے ہسپتالوں میں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کے باعث پولیس اہلکاروں کے علاج معالجہ سے انکار کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل کے لئے آج بروز جمعرات ایل آر ایچ میں اجلاس طلب کیا ہے جبکہ پنجاب ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن بھی اظہار یکجہتی کیلئے پشاور پہنچ گئے تھے اور انہوں نے تینوں بڑے ہسپتالوں کادورہ کیا اور زخمی ہونے والے ڈاکٹروں سے ملاقاتیں بھی کی ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کو پنجاب کے ینگ ڈاکٹروں نے بازئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی جبکہ ہسپتالوں میںبینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔جس پر ینگ ڈاکٹرز کی حمایت میں نعرہ درج ہیں۔ ہنگامہ آرائی کے الزامات میں گرفتار ہونے والے ڈاکٹروںکوضمانت پر رہا کردیاگیاہے جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکٹروں کی حالت بہتر ہونے پر فارغ کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن پر گزشتہ روز ہڑتال کے حوالے سے لاٹھی چارج کی گئی تھی ۔