سوات ، حسین وادی کالام میں پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر صفائی آگاہی مہم شروع کردی

بدھ 14 جون 2017 19:22

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) سوات کی حسین وادی کالام میں پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر صفائی آگاہی مہم شروع کی گئی۔جس میں تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب، تحصیل یوتھ کونسلر نصیراللہ انصاری، چیف سینٹیشن انسپکٹر ٹی ایم اے عمراجان اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔مہم کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا، جو تحصیل چوک سے شروع ہوکر میدانی جنگل میں اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

صفائی آگاہی مہم میں سکول کے بچوں سمیت مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اور جابجا پڑے پلاسٹک بیگز اکھٹا کرکے ان کو آگ لگادی گئی۔صفائی آگاہی مہم کے حوالے سے تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے بتایا کہ بحیثیت شہری صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔صفائی آگاہی مہم کو عوام کی جانب سے سراہا گیا اور حسین وادی کالام کے حسن کو مزید نکھار دینے کے لئے صفائی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :