سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.1ریکارڈ کی گئی

بدھ 14 جون 2017 19:08

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جن کی شدت چار اعشاریہ ایک بتائی جارہی جبکہ گہرائی پندرہ کلومیٹر اور مزکز مینگورہ کے پہاڑی سلسلہ بتائی جارہی ہے، زلزلے کے جھٹکے مینگورہ، سیدوشریف اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے بعض عمارتوں سے لوگ باہر بھی نکل آئے۔

(جاری ہے)

اس کے دوگھنٹے بعد دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جن کی شدت تین اعشاریہ دو روہی اور گہرائی پچیس کلومیٹر رہی جبکہ مرکزوہی مینگورہ کے پہاڑی سلسلہ رہا۔

متعلقہ عنوان :