پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا یوگنڈا کا دورہ

یوگنڈا کے سائنسدانوں اور کسانوں کو کپاس کی فصل کے مختلف پہلوو،ْں پر تربیت دی

بدھ 14 جون 2017 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکولر بائیولوجی کے سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد اور پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین نے یوگنڈا کا دورہ کیا ہے اور او آئی سی کے پروگرام کے تحت یوگنڈا کے سائنسدانوں اور کسانوں کو کپاس کی فصل کے مختلف پہلوو،ْں پر تربیت دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد اور ڈاکٹر طیب حسنین نے کہا ہے کہ کیمب میں تیار کی گئی کپاس کی خاص فصل کو خطے اور اسلامی دنیا میں بے حد پزیرائی مل رہی ہے اور یوگنڈا کے حکام جلد ہی پاکستان سے کپاس کی فصل کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس تبادلے سے پاکستان اور افریقی ممالک میں زرعی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسیلنس ان مالیکولر بائیولوجی او آئی سی ممالک میں زراعت کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :