حکومت 27رمضان المبارک کو سرکاری سطح پر ’’ یوم پاکستان ‘‘ منانے کا اعلان کری: پیر سید ریاض حسین شاہ

بدھ 14 جون 2017 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہاہے کہ حکومت 27رمضان المبارک کو سرکاری سطح پر ’’ یوم پاکستان ‘‘ منانے کا اعلان کرے۔اسلامی ملک کا یوم آزادی اسلامی مہینے کے مناسبت سے منایا جانا چاہیے۔ جماعت اہلسنّت نی27رمضان کو یوم پاکستان جوش و جذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اس روز ملک بھر میں استحکام پاکستان کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطال کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ 27رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ملک میں نظام مصطفی کے نفآ کا اعلان کیا جائے۔ لیلتہ القدر کو بننے والا پاکستان کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔ رمضان میں گنہگاروں کیلئے درِ توبہ کھو ل دیا جاتا ہے۔ روزہ کا نگران روزہ دار کا ایمان ہوتا ہے۔ ایک مومن کو چاہیے کہ وہ روزہ کے ذریعے اپنی قوت ارادی کو مضبوط کرنے کی عملی تربیت حاصل کرے۔