پشاور:مالی سال2016-17 کے فنڈ کو قواعد و ضوابط کے مطابق خرچ کرنے کے لئے تمام مکمل دستاویزات 27جون تک جمع کرا دیں

بدھ 14 جون 2017 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ مالی سال2016-17 کے فنڈ کو قواعد و ضوابط کے مطابق خرچ کرنے کے لئے تمام مکمل دستاویزات 27جون2017تک جمع کرا دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکائونٹس پشاور نے اس سلسلے میں مزید بتایا ہے کہ رواں مالی سال2016-17آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جو30جون کو ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وقت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام محکمہ جات کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ مالی سال2016-17 کے فنڈز کو رولز کے مطابق خرچ کرنے کے لئے پی ایل اے،ایس ڈی اے،ریزرو فنڈز،پبلک ورکس ،زکواة ،پبلک ہیلتھ ،ایریگیشن اور فارسٹ کے چیکس کو مکمل دستاویزات کے ساتھ27جون2017تک دفتر خزانہ میں جمع کرا دیں تاکہ دفتر خزانہ اپنی کارروائی مکمل کر کے جلد از جلد واپس کر سکے۔(27جون2017کے بعد کسی قسم کا چیک ماسوائے تنخواہ جو کہ ڈی ڈی او کے نام ہو،پاس نہیں ہوں گی) اور تمام پاس شدہ چیکس سٹیٹ بنک تک بروقت پہنچ جائیں اور اسی مہینے کی 30تاریخ تک سٹیٹ بنک سے کیش ہو سکیں کیونکہ صوبائی حکومت 30 جون2017کے بعد چیکس پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دے گی۔