پشاور:خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسرز کے 3105منتخب امیدواروں کے نتیجے کا اعلان کر دیا

بدھ 14 جون 2017 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسرز(بی پی ایس۔17) کی3105منتخب امیدواروں کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی درخواست پر مذکورہ پوسٹوں کو پُر کرنے کے لئے کمیشن کی جانب سے کل3266 اسامیاں 30ستمبر2016کو مشتہر کی گئی تھیں جبکہ کمیشن نے انٹرویوز کا عمل پانچ پینلز کے ذریعے یکم نومبر2016 سے 28 اپریل 2017 تک مکمل کیا تاہم نتائج کو حتمی شکل میں عدالتی حکم امتناعی کے باعث تاخیر ہوئی لیکن خوش قسمتی سے مذکورہ حکم امتناعی یکم جون2017کو ختم ہو گیا جس کے بعد میرٹ لسٹ کی تیاری ممکن ہو گئی۔

مذکورہ بھرتیوں کی تفصیلات کے مطابق کل3266اسامیوں کے لئے کل6894درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کل5984امیدواروں نے انٹرویو دیئے جن میں سی5159امیدوار اہل قرار پائے۔اس امر کا اعلان ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔