تنظیم بہبود حجاج پاکستان نے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگراموں کا اعلان کر دیا

بدھ 14 جون 2017 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) تنظیم بہبود حجاج پاکستان نے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگراموں کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں تنظیم کا اجلاس سنئیر نائب صدر راشد چیمہ کی صدارت میں ہوا جس میں سکیرٹری جنرل امیتاز عاصی،محمد صدیق حیات، راجا مسعود، حنیف انصاری اور چوہدری احسان کے علاوہ دیگر اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگراموں کا پہلا پروگرام ۹ جولائی بروز اتوار صدیق پبلک سکول سکتھ روڈ رالپنڈی میں صبح آٹھ بجے ہو گا۔

دوسرا پروگرام 16 جولائی اور تیسرا پروگرام اتوار 23 جولائی کو ہو گا ان تربیتی پروگراموں میں سرکاری اسکیم اور ٹور آپر ٹروں کے ساتھ جانے والے تما م عازمین حج کو شرکت کی دعوت عام ہو گی۔ اس موقع پر صوبہ بلوچستان، سندھ اور کے پی میں بھی تربیتی پروگراموں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :