ایچ ای سی ملک بھر کی ٹیکنالوجی یونیورسٹیوں میں 30 ریسرچ لیبارٹریز قائم کریگا

بدھ 14 جون 2017 18:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ملک بھر میں ٹیکنالوجی یونیورسٹیوں میں تقریباً 30 ریسرچ لیبارٹریز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کے تحت یونیورسٹیوں کو ضروری ہارڈ ویئر انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ اوپن سروس پلیٹ فارم اور سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کو اوپن سورس فورم پاکستان (او ایس ایف پی) کے ساتھ دستیاب ماہرین سے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ تحقیقی منصوبہ جات اور ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے فیکلٹی اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :