مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 جون 2017 18:54

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کواعتدال پر رکھنے اور گراں فروشی کے سد باب کے لئے پرائس مجسٹریٹس رمضان بازاروں اور مختلف مارکیٹوں پر اچانک چھاپے مار کر قیمتوں کی پڑتال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھاجائے گا۔

ان خیالات کاا ظہار انہو ں نے پرائس مجسٹریٹس سے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیاکہ ماہ رمضان کے آغاز سے لے کر اب تک پرائس مجسٹریٹس نے مجمو عی طو رپر2 ہزار804 چھاپے مارے ‘ گراںفروشی کی پاداش میں568 دکانداروں کو 8 لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

اسی دوران انہو ںنی18 مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں اور تین افراد کو پابند سلاسل بھی کیاگیا۔ انہو ںنے مزید بتایاکہ رمضان بازاروں کے علاوہ 628 مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے گئے اور589 والینٹیئرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے گراں فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے ذخیرہ اندوزی ‘ مصنوعی قلت‘ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں بلارو رعائت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :