عوام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،ڈی ایس پی ٹریفک

بدھ 14 جون 2017 18:54

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر مقصود احمد لون نے کہا ہے کہ عوام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس کے لئے منعقدہ ٹیسٹ کے موقع پر امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوان بعض اوقات چندلمحوں کے کھیل اور تسکین کیلئے عمر بھر کے لئے گھر والوں کو جدائی اور دکھ دے جاتے ہیں‘ والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس طرح کے کھیل سے انہیں منع کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کواپنا شعار بنانا چاہئیے اس موقع پرانسپکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹر شیرزمان اور علی اقدس بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :