ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

بدھ 14 جون 2017 18:52

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان موٹرسائیکل ‘نقدی ‘طلائی زیورات اورموبائل فون لے اڑے ،ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 91/6-Rمیں رات کے وقت ہوئی، یہاں محمداطہر میڈیکل سٹور سے واپس موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے موٹرسائیکل ‘ نقدی اور موبائل فون مالیتی 53ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ،دوسری واردات جیون شاہ میں ہوئی یہاں رات کے وقت حیدر علی وغیرہ 3مسلح ملزمان منور شاہ کے گھر گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کردیا اور گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 5لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :