ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد

بدھ 14 جون 2017 18:52

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا جس میں مقامی کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مجید امجد ھال میں منعقد ہونیوالے اس مقابلہ کے مہمان خصوصی مینجر کپس ابرار نواز تھے جبکہ ججز کے فرائض قاری محمد عبدالله اور قاری انعام نے ادا کئے، مقابلے میں اول پوزیشن محمد سرفراز ،دوئم حافظہ سدرہ اور تیسر ی پوزیشن اسوہ زہرا جبکہ حوصلہ افزائی کے انعامات نائلہ رزاق اور زین العابدین نے حاصل کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ابرار نواز نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر ہی دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ، ہر مسلمان مر د و عورت کو چاہیے کہ وہ ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھے، انہوں نے قراء حضرات کے قرآت کے معیا رکو سرا اور ساہیوال آرٹس کونسل کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :