جہانگیرہ کے علاقے خوشحال آباد کے مکینوں کو ترجیحی بنیادوں پر 258میٹر پائپ لائن بچھا کر گیس کنکشنز د ئیے جائیں

مسلم لیگ خیبر پختون خواکے صدر امیر مقام نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس مردان کو ہدایات

بدھ 14 جون 2017 18:40

جہانگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختون خواکے صدر امیر مقام نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ مردان کو ہدایات جاری کر دی کہ جہانگیرہ کے علاقے خوشحال آباد کے مکینوں کو ترجیحی بنیادوں پر 258میٹر پائپ لائن بچھا کر گیس کنکشنز دی جائے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)تحصیل لاہورکے اُمیدوار نواب خان ،سجاد عامر کے زیر قیادت عظیم گل ،زبیر احمد کے ایک نمائندہ وفد نے پاک سیکٹریٹ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر امیر مقام سے ملاقات کی اور انہیں مکینوں کے گیس مسائل سے آگاہ کیا جو کہ 2007سے گیس کنکشن کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے تھے ، پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر نے جنر ل منیجر کو سائلیں کی درخواستوں پر فوری کاروائی کر نے اور جنرل منیجر کو گیس پائپ لائن فوری بچھا نے اور ترجیحی بنیادوں پر انہیں گیس کنکشز دینے کے ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :