سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بدھ 14 جون 2017 18:39

سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ کے جھٹکے سوات میں مینگورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر زلزلہ سے کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :