17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

بدھ 14 جون 2017 18:29

17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دائر حاضری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین ارو دیگر کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ملزم شعیب وارثی ،ظہیر صدیق اور دیگر پیش ہوئے ۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 8جولائی تک ملتوی کردی ۔