مردان ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام حسن قرات،نعت خوانی،مضمون نویسی، پوسٹر اور خطاطی کے مقابلوں کا انعقاد

بدھ 14 جون 2017 18:23

مردان ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام حسن قرات،نعت خوانی،مضمون ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مردان ریجن کے زیر اہتمام حسن قرات،نعت خوانی،مضمون نویسی پوسٹر اور خطاطی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا مذکورہ بالا مقابلوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے علاوہ سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات نے بھی حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مردان ریجن کے ڈائریکٹر امان اللہ خان تھے جبکہ صدارت جی ایچ ایس ایس بغدادہ کے پرنسپل عبدالحق نے کی تقریب میںسابق ریجنل کوارڈینیٹرعبدالحلیم(ایس ڈی ای او مردان) کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ طالبات نے شرکت کی اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مردان کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے ایسے بابرکت پروگراموں کا انعقاد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اپنی نظریاتی اساس سے والہانہ عقیدت کا مظہر ہے ایسے پروگراموں سے طلبہ و طالبات کی ذہنی تربیت ہوتی ہے سابق ریجنل کوارڈینیٹر عبدالحلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جبکہ ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کی کردار سازی بھی کی جاتی ہے جی ایچ ایس ایس بغدادہ کے پرنسپل عبدالحق نے اپنے خطاب میں ایسے پروگراموں کو خوش آئند قراردیتے ہوئے یونیورسٹی کی انتظامیہ کے کردار کو سراہا تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :