وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونا آئین کی بالادستی ، اداروں کو مضبوط بنانے کی جانب احسن اقدام ہے،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

بدھ 14 جون 2017 17:51

وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونا آئین کی بالادستی ، اداروں کو مضبوط ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) وفاقی وزیر سرحدی امور و ریاستیں عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں تحقیقات کیلئے پیش ہونا آئین کی بالادستی اور اداروں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواز شریف کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے حکومتی اداروں کو استحکام ملے گا اور ملک میں قانون کی بالادستی ثابت ہو گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اداروں کے استحکام اور مضبوط بنانے کی بات کی، اب جے آئی ٹی میں پیش ہو کر وہ عملی طور پر ثابت کریں گے کہ پاکستان مین قانون سب کیلئے برابر ہے اور آئین کی بالادستی سب پر مقدم ہے۔