سانحہ ماڈل ٹائون پر پاکستان عوامی تحریک کے استغاثہ میں پیش نہ ہونے پر ایس پی سمیت دس پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 14 جون 2017 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹائون پر پاکستان عوامی تحریک کے استغاثہ میں پیش نہ ہونے پر ایک ایس پی سمیت دس پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ میں نامزد دس پولیس اہلکار پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا، ایس ایچ او تحسین انجم، سب انسپکٹر حسن علی اور طیب فاروق کے علاوہ اے ایس آئی جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت میں عوامی تحریک کے رہنما جواد حامد نے سانحہ ماڈل ٹائون پر پولیس اہلکاروں اور اہم سیاسی شخصیات کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔

(ایم خالد)