گھریلو پریشانیوں سے تنگ دو محنت کشوں نے خود کشی کر لی دونوں جاں بحق

بدھ 14 جون 2017 17:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) یہاں نواح میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر ایک دوکاندار اور ایک فیکٹری ملازم نے زہر کھا کر جان دے دی ۔

(جاری ہے)

چک 11-11ایل کے ایک محنت کش شاکر 45سالہ نے گھریلو مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ چک 12-100ایل کے ایک فیکٹری مزدور محمد ریاض 31سالہ نے بھی گھریلو مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھالیں اور بیہوش ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :