سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کااجلاس

کمیٹی ممبران کی عدم حاضری اور دئیے گئے ایجنڈے کو غلط فہمی قرار دئیے جانے کے سبب ایک دفعہ مزید بے معنی اختتام پذیر

بدھ 14 جون 2017 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء)سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی سب کمیٹی کا اجلاس کمیٹی ممبران کی عدم حاضری اور دئیے گئے ایجنڈے کو غلط فہمی قرار دئیے جانے کے سبب ایک دفعہ مزید بے معنی اختتام پذیر ہوا۔اجلاس کی صدارت کنونیئر سینیٹر محمد محسن خان لغاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری وزارت فوڈ سیکورٹی چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے علاوہ اعلیٰ حکام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کمیٹی کنونیئر کی عدم توجہی کا عالم رہا کہ چیئرمین کی طرف سے کیری لوگر بل کے ایگزیکلچر اینوویشن پروگرام کے رواں برس ختم ہونے کی صورت میں پروگرام کے پاکستان میں موجود سیٹ اپ کو سرکاری تحویل میں لینے کیلئے کمیٹی سے سفارش کرنے کی درخواست اور انہیں جاری پرسن کے سائنسدانوں کے فارموں کے دوروں کے شیڈول پر کمیٹی کو بروقت آگاہ نہ کرنے کے عمل پر پہلے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا کہا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی ممبر سینیٹر محمد اعظم خان سواتی چند منٹوں کیلئے حاضر ورارتی حکام پر برسنے کیلئے خصوصی ٹاسک لئے بیٹھے تھے جو پورا کرتے ہی بغیر ایجنڈہ پورا کئے کنونیئر کمیٹی سے اجازت لے کر چلتے بنے۔کمیٹی کے ایک اور ممبر سینیٹر مختار احمد دھامرا بھی اس موقع پر موجود نہ تھے جبکہ ایکس آفیسر ممبر اور سپیشل مہمان بھی ناگزیر وجوہات کی بناء پر کمیٹی اجلاس میں شامل نہ ہوسکی۔(ولی/توصیف)