شہریوں کی بڑی تعداد نے بلوچ بلڈ بینک ،پشتونخواہ بلڈبینک سمیت دیگراداروں میں دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے رضاکارانہ طورپر اپنے خون کے عطیات دیئے

بدھ 14 جون 2017 17:25

کوئٹہ۔14جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) خون کی محفوظ منتقلی کے حوالے سے شہریوں میں شعوراجاگرکرنے کے حوالے سے 14 جون کوکوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں خون کے عطیات کاعالمی دن منایاگیا۔ بدھ کو مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بلوچ بلڈ بینک ،پشتونخواہ بلڈبینک سمیت دیگراداروں میں دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے رضاکارانہ طورپر اپنے خون کے عطیات دیئے ۔

(جاری ہے)

پشتونخواہ بلڈبینک کے محمد صالح نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ خون کے عطیات کے عالمی دن منانے کا مقصد خون کی زندگی بچانے کیلئے اسکی افادیت کواجاگرکرنے کے ساتھ ان افراد کاشکریہ اداکرنا ہے جو بغیر کسی لالچ کے اپنا خون دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے رضاکارانہ طورپر عطیہ کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پشتونخواہ بلڈبینک بلارنگ ونسل وسیاسی تفریق کے کسی بیماری یاحادثے کی صورت میں شہریوں کومفت خون فراہم کرنے کے ساتھ تھلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کو بھی خون مفت فراہم کرتاہے ۔