کراچی انتظامیہ نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر مکمل کرنے میں نارتھ بائونڈ کی تعمیر میں حایل رکاوٹیں دور کر لی

بدھ 14 جون 2017 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) کراچی انتظامیہ نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر مکمل کرنے میں نارتھ بائونڈ کی تعمیر میں حایل رکاوٹیں دور کر لی ہیں۔ تمام تجاوزات اور ایکسپریس وے کے راستہ میںآنے والی ہر قسم کی رکاوٹ کو ہٹادیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے ایف ڈبیلو او سے کہا ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر تیز رفتاری کے ساتھ کام کر کے منصوبہ کی تکمیل جلد از جلد مکمل کر ے تاکہ سائوتھ بائو نڈ کے بعد اب نارتھ بائونڈ کے راستہ کو بھی ٹریفک کے لئے کھولا جا سکے اور شہری لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کے لئے استعمال کر سکیںقومی اہمیت کے حامل اس منصوبے پر 2002 میں شروع کیا گیا تھا۔

جس کا سائو تھ بائو نڈ سہراب گوٹھ سے ماری پور تک ایک طرف کا راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ٹریفک کے لئے زیر استعمال ہے جبکہ نارتھ بائونڈ دوسری طرف کے راستہ کے دو اعشاریہ دو کلو میٹر (2.2 km ) حصہ پر تعمیر کا کام طویل عرصہ سے رکا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

نارتھ بائونڈ پر جس حصہ پر تجاوزات کی وجہ سے کام رکا ہوا تھا وہ حصہ ضلع غربی اور ضلع شرقی کی حدود میں شامل تھے تجاوزات کو ہٹانے کی راہ میں حائل مختلف رکاوٹوں کو دور کر نے کے لئے دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے بھر پور جدوجہد کی ۔

ضلع وسطی میں قائم تجاوزات مسلسل کوششوں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے گذشتہ سال ہٹادی گئی تھیں۔ ضلع غربی میں تجاوزات ہٹانے کے بارے میں ڈپٹی کمشنرآصف جمیل نے کہا کہ ضلع غربی میں ایک کلو پانچ اعشاریہ کلومیٹر راستہ پرتجاوزت قائم تھیں جس پر KMS 1.2 کلو میٹر پر اسی سال مارچ میں خالی کرا لیا گیا تھا ۔باقی تین سو میٹر کو گذشتہ روز خالی کر ا لیا گیا ہے۔

دونوں اضلاع میں قائم تجاوزات اور راستہ میں حائل دیگر تعمیرات کو ہٹانے کے بعد ایف ڈبیلو او نے منصوبہ کی تعمیر مکمل کر نے کے لیے ا قدامات شروع کر دئے ہیں ۔ ۔انتظامیہ نے اس نارتھ بائونڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے کے کام کو اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پر حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں ۔ اس سے طویل عرصہ سے تاخیر کا شکار منصوبہ جلد مکمل ہو سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم کو شش ہے اس سے شہر میں ٹریفک کے دبائو میںکمی واقع ہوگی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ منصوبہ کی جلد تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور جلد مکمل کر نے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سولہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر پر واقع نارتھ بائونڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہو تاکہ شہرمیںٹریفک کا دبائو کم کر نے حکومت کی موجو دہ کوششیں بار آور ہوں

متعلقہ عنوان :