ہیڈکوارٹرپاکستان رینجرز(سندھ)میں اعلی سطحی اجلاس

امن وامان کی صورت حال خصوصایوم علی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا

بدھ 14 جون 2017 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء)ہیڈکوارٹرپاکستان رینجرز(سندھ)میں ایک اعلی سطحی اجلاس ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعیدکی زیرصدارت ہواجس میںامن وامان کی صورت حال خصوصایوم علی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانون نافذکرنے والے اداروںکے اعلی افسران نے شرکت کی ،اس موقع پرمشترکہ طورپر یوم علی کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کویقینی بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیاگیاتاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹاجاسکے ۔

اس موقع پرعلماء کرائم سے بھی پرزوراپیل کی گئی کہ وہ فرقوںکے مابین ہم آہنگی کے فروغ اورشہرمیں امن وامان قائم کرنے کیلئے قانون نافذکرنے واے اداروںکی مددکریں اورعوام میں اخوت وبھائی چارے کادرس اجاگرکریں ۔